ملتان،17 فروری (اے پی پی ): پاکستان سپر لیگ کے دوران ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ ہے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہا کہ ایمرجنسی کور پلان پر 131 اسٹاف 08 فائر ٹینڈر 08 ایمبولینسز 14 موٹر بائیکس ایمبولینسز 02 اسپیشل وہیکلز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات ہیں ، اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پوسٹیں بنائی گئی ہیں ، پوسٹوں اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ساتھ سٹاف الرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے موقع پر خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعنات ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعل ہے اور پی ایس ایل میچوں کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہےاور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے۔