چیئرنگ کراس دھماکے کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں ؛محسن نقوی

25

لاہور،13فروری (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیئرنگ کراس پر 6سال قبل ہونے والے دھماکے کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ہمیشہ بستے رہیں گے، قوم شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 چیئرنگ کراس دھماکے کے شہدا کی چھٹی برسی کے موقع پرجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،پنجاب حکومت شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،پولیس شہدا ہمارا مان ہیں۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین، شہید ایس ایس پی آپریشن لاہور زاہد گوندل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہدا نے عظیم مقصد کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں،قوم پنجاب پولیس کے شہید افسروں،اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل اوردیگرافراد نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔