کراچی؛وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

43

کراچی،12فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان  نے  اتوار کو یہاں چیف سیکرٹری  آفس  میں انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ، وزیر اعظم کی ہدایت پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں۔