ملتان،20 فروری(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جاری” کلین ملتان” مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔گارڈن ٹاون، بستی خداد اور شیر شاہ روڈ پر بھاری مشینری کے ذریعے گلیوں، محلوں اور خالی پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا۔غلامہ منڈی روڈ، نیو ملتان اور قیصر آباد میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے جبکہ ایم اے جناح روڈ، عثمان غنی روڈ اور کمہارانوالہ چوک کے ڈیوائیڈرز کی سکریپنگ کی گئی۔ موسم بہار کے پیش نظر شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی خصوصی صفائی ستھرائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری طرف پی ایس ایل کے میچوں پیش نظر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے۔