نارووال،23 فروری (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر رانا ظفراللہ خاں نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی زیروٹالرینس پالیسی ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک نظر آنے چاہیے۔
اسسٹنٹ کمشنر رانا ظفراللہ خاں کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں پرائسزکے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں پیاز،چکن اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قمیتوں کا دیگرعلاقوں سے تقابلی جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول میکانزم کےتحت اشیاءخوردونوش کی وافر دستیابی و فروخت حکومت کے نوٹیفائڈ ریٹس کے مطابق ہونی چاہئیے، وہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی،غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کریں گے لہذا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس عاصم ریاض واہلہ،محمداشرف،ملک عیش بہادر،سلیم راں،محمدارشد،شہزادانور،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد،ودیگرنے شرکت کی۔