گلستان معذورین میرپورخاص ویل چئیر باسکٹ بال کی ٹیم نے پہلے آئی ٹیکنولوجی اوپن گیمز 2023 اپنے نام کرلی

50

میرپورخاص،19 فروری(اے پی پی):گلستان معذورین میرپورخاص ویل چئیر باسکٹ بال کی ٹیم نے پہلے آئی ٹیکنولوجی اوپن گیمز 2023 جیت کر اپنے نام کرلی۔ یہ مقابلے 16 فروری سے 18 فروری 2023 تک سچل رینجرز اسپورٹس کمپلیکس اور رینجرز اسکول میں کراچی سٹی اسپورٹس  ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہوئے۔

اس میگا اسپورٹس میں پاکستان بھر سے 200سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔گلستان معزورین باسکٹ بال  کی سربراہی صدر قمر الدین ملک نے کی جبکہ کوچ عبدالغنی اور مینیجر ملک محمد اقبال تھے، دیگر کھلاڑیوں میں صلاح الدین، فیصل بروہی،مظہر علی.جمعہ خان، نوید علی، محمد عرفان،جےرام شامل تھے۔ میرپورخاص کی جانب سے مظہر علی، صلاح الدین ، فیصل بروہی اور جمعہ خان نے اچھا کھیل پیش کیا اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اختتامی تقریب سندھ رینجرز ییڈ کوارٹر میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی اقبال میمن تھے۔ قمرالدین ملک نے کمشنر کراچی سے ونر کیش پرائیز اور دیگر کھلاڑیوں نے میڈل حاصل کیے۔

ادارہ گلستان معذورین کے سرپرست آفاق احمد خان، نائب صدر حفیظ سرھیو، جنرل سیکریٹری علی نواز سرھیو، میرپورخاص کے اسپورٹس آرگنائزرز عبدالسلیم خان،امام  بلوچ،رضی انصار نوشاد بدر،امجد سومرو نے گلستان معذورین کی باسکٹ بال ٹیم کو کراچی میں پہلی آئی ٹیکنالوجی گیمز میں کامیابی حاصل کرنے اور میرپورخاص کا نام روشن کرنے پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ جس طرح ان معذور باہمت کھلاڑیوں نے میرپورخاص کا نام روشن کیا ہے، انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے اور ان کی  حوصلہ افزائی کی جائے۔