اوکاڑہ؛حکومت پنجاب سپیشل رمضان پیکج کے ثمرآت مستحق اور اہل لوگوں تک پہنچنے چاہئیں،ڈپٹی کمشنر

15

اوکاڑہ،24مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل رمضان پیکج کے ثمرآت اس پروگرام کی اصل روح کےمطابق مستحق اور اہل لوگوں تک پہنچنے چاہئیں تاکہ کسی سطح پر بھی مستحق کو مشکل اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ اسٹیڈم،وائٹ پیلس اور ضلع کی تینوں تحصیلوں میں آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر نے بتایا کہ اب تک ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 10 کلو گرام کے ایک لاکھ 41 ہزار 324 تھیلے اہل مستحقین میں مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 40 ہزار آٹے کے تھیلے مفت آٹا فراہمی پوائنٹس پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔