اوکاڑہ؛ مِنی میراتھن ریس کا انعقاد، لیگی رہنما فیاض ظفر چودھری کی خصوصی شرکت

20

اوکاڑہ،11مارچ (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق  ،رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) فیاض ظفر چودھری کی خصوصی دلچسپی اور تعاون سے مِنی میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔

 ریس کے آغاز سے قبل  حصہ لینے والوں کی رجسٹریشن کی گئی۔سڑک کے اطراف میں رنگا رنگ لائٹنگ کا انتظام کیا گیا،ریس کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے بعدکیا گیا۔پروگرام کے مطابق ریسکیو 1122 موٹربائیکس ایمبولینس کے دستے نے بے نظیر روڈ پر فلیگ مارچ کیا اور ممبرقومی اسمبلی چودھری ریاض الحق نے سینکڑوں شہریوں، نوجوانوں اور بچوں کے ہمراہ میراتھن ریس میں حصہ لیا۔

میراتھن ریس ایک نمبرپھاٹک سے شروع کی گئی اور جناح پارک جہاز چوک پراختتام پذیرہوئی ، میراتھن ریس کےکامیاب انعقاد پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ   عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا۔

اس موقع پر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) فیاض ظفر چودھری ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری منیب الحق ، سابق کونسلر اکبر علی خاں اور مسلم لیگ (ن) کے سابقہ کونسلرز اور کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔