ایچ بی اوکاڑ پریمیٸر لیگ تھری 2023 ، ایف ایف لائنز نے جیت لی

31

اوکاڑہ،05مارچ(اے پی پی): میونسپل اسٹیڈیم جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایچ بی اوکاڑہ پریمیٸر لیگ تھری 2023 کے فائنل میں اوکاڑہ ایف ایف لائنز نے اوکاڑہ آصف ڈالفن کو باآسانی شکست دے دی،اوکاڑہ آصف ڈالفن نے پہلے کھلیتے ہوئے 14.2 اوورز میں 87رنز بنائے،  اوکاڑہ ایف ایف لائنز نے 7.2اورز میں آسان ٹارگٹ حاصل کرلیا۔مین آف دی پلیئر کا اعزاز آفتاب حیدر نے حاصل کیااور ایف ایف لائنز نے فائنل جیت کر تین لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافی حاصل کی،رنر اپ اوکاڑہ آصف ڈالفن کو2لاکھ کیش پرائز ملا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمنشر اوکاڑہ ذیشان حنیف تھے اورسابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم و ممبر  بورڈ آف گورنرز پی سی بی میاں محمد منیر نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف  نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور بہترین لیگ کروانے پر مہمان خصوصی نے آرگنائزر علی معظم چشتی، اورسپانسرز حاجی برادارن، پیراڈائز بزنس کمپلیکس کے چوہدری محمد اقبال کی کوششوں کو سراہا۔

سابق مینجر قومی کرکٹ ٹیم و ممبر  بورڈ آف گورنرز پی سی بی میاں محمد منیر نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اورکہا کہ علاقائی ٹیموں کے کرکٹ پلیٸرز کے لیے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے بہترین ایونٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے،ہم کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔