ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب کا دورہ رحیم یار خان

4

رحیم یار خان،24 مارچ(اے پی پی ): ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید ،ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد موجود تھے۔

اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان سمیت مجموعی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب شہزادہ سلطان کو کچہ کے بارہ میں بھی مکمل آگاہی فراہم کی گئی ۔

قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب شہزادہ سلطان دو روزہ دورے پر رحیم یار خان پہنچے تو آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے انہیں خوش آمدید کہا۔