جدہ: پاکستان قونصل خانہ کے زیراہتمام سعودی یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد،پاک-سعودی دوستی ایک زندہ جاوید مثال ہے،مقررین

2

جدہ،02مارچ(اے پی پی ):پاکستان قونصل خانہ کی جانب سے سعودی عرب کے یوم تاسیس پر قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔تقریب میں سعودی اعلیٰ عہدیدار عبدالخالق الزہرانی ڈی جی وزارت اطلاعات  مزنی حمد الحمالی، ڈی جی سعودی وزارت خارجہ کے احمد بن ظفر چیف آف رائل پروٹوکول مکہ مکرمہ ریجن جدہ، پاکستانی قونصل خانہ کے افسران نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی ایک زندہ جاوید مثال ہے جو وقت کے ساتھ گہری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب چوبیس لاکھ بسنے والے پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جہاں سرکار کی جانب سے ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

قونصل جنرل خالد مجید کی جانب سے پاکستانی شیف حناء شعیب اور شگوفہ احمد کو انکی کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں اور انکے تیار کردہ کھانوں سے مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا ۔

تقریب میں  پاکستان کے نامور قاری صداقت علی نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔