جیکب آباد؛غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا

3

جیکب آباد،05مارچ(اے پی پی):صدر تھانہ پولیس نے ممل پھاٹک کے قریب سے چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکیوں عطا محمد،محمد بشیر،عبدالقدیر و دیگر 6 غیر ملکی افغانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار غیر ملکی افغانیوں کے خلاف فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔