خوشاب؛ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ریلی

2

جوہرآباد،14 مارچ(اے پی پی): پنجاب بھر کےدیگرشہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ریلی کااہتمام کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے پنجاب کی پگ،قمیض شلوار،لاچہ اور پنجاب کا دیگر لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشر (جنرل) احمد صہیب نے کی۔ریلی کا آ غاز  کالج چوک جوہرآباد سے شروع ہوا جو جہازچوک،ماڈل بازار پر اختتا م پذیر ہوئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کہا کہ کلچرل ڈے پروگرامز کے انعقاد کامقصد پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے اور اسے نئی نسلوں میں منتقل کرنا ہے،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے آج دن بھر مختلف اداروں میں  نمائش، کلچرپینٹنگ، کلچر گالا، پلانٹیشن،کلچر ڈریس پہننے،محفل مشاعرہ اور دیگر پروگرامز آرگنائز کئے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم  اپنے بچوں و نئی نسل کو پنجاب کلچر کے بارے آگاہی دیں۔

ریلی میں ریسکیو 1122،  سول ڈیفنس، پولیس ہیلتھ، کالجز، ایجوکیشن، پاپولیشن، زکوٰۃ، سوشل ویلفیئر اور دیگرمحکموں کے سربراہا ن،افسران،سٹاف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

Khushab – Punjab cultural day rally held