دین فلگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں رمضان راشن تقسیم

7

پشین،21 مارچ(اےپی پی):دین فلگ فاؤنڈیشن  محمد شاہد علی اور زین علی کی خصوصی ہدایت پر سید حمید آغا کی سربرائی میں پشین کے علاقے یاسین زئی اور گرد ونواح میں موجود دیہات کے غریب اور مستحق سینکڑوں افراد میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا، راشن میں آٹا،چاول،دالیں،چائے کی پتی، گھی،مصالحہ جات،نمک شامل تھے جس میں خاص طور پر بیواؤں اور یتیموں اور مستحقین پر توجہ دی گئی  جس سے علاقے کے  مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس موقع پر سید حمید آغا نے کہاکہ غریبوں یتیموں اور مستحقین کی مدد اور ان کی خدمت کرنا بھی ایک عظیم عبادت ہے انہوں نے کہاکہ دین فلگ فاؤنڈیشن نے روز اول سے سیلاب متاثرین کےلیے اپنی امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں،  پشین کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے  اور کہاکہ بے سہارا لوگوں کی خدمت کےلیے کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں دین فلگ فاؤنڈیشن ہمیشہ مدد کےلیے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔  اس موقع پرروزی خان کاکڑ، جمیل خان ، اویس خان، عبداجلیل، مولوی محمد نسیم اور دیگر نے غریبوں کی مدد کرنے  پر دین فلگ فاؤنڈیشن  کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔