رمضان پیکج کے تحت ملتان ڈویژن میں 7 لاکھ 76 ہزار 5سو 72 آٹے کے تھیلے تقسیم

1

ملتان،24 مارچ(اے پی پی):رمضان پیکج کے تحت ملتان ڈویژن میں 7 لاکھ 76 ہزار 5سو 72 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ایک روز میں ٹرکنگ پوائنٹس پر 189518 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔ ڈویژن میں آٹے کے 82 ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے رمضان پیکج بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد جلد ہی تمام سینٹر دوبارہ مکمل فنکشنل کردیے جائیں گے۔

کمشنر عامر خٹک نے شہریوں کی سہولت کیلئے چیکنگ کاؤنٹرز مزید بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق طبقے کیلئے مثالی رمضان پیکج دیا ہے۔ضلعی محکموں کے افسران اور سول ڈیفنس اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔کمشنر عامر خٹک نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں مزید آٹا پوائنٹس قائم کرکے رش میں کمی آئی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر ، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔