رینالہ خورد؛ شیرگڑھ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار، مقدمہ درج

13

رینالہ خورد،18مارچ(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے احکامات پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھاہے ۔

تھانہ شیرگڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اشرف کونواحی گاؤں سے گرفتارکرکے اسکے قبضے سے دوکلوایک سو گرام چرس برآمد کر لی  اور ملزم کے خلاف  مقدمہ درج  کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔