صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسلح افواج کے افسروں ،جوانوں اور شہداء کو فوجی اعزازات سے نوازا

26

اسلام آباد،24مارچ  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو ایوان صدر میں یوم پاکستان کی تقریب میں مسلح افواج کے خدمات انجام دینے افسروں،جوانوں اور شہید ہونے والے ا کو فوجی اعزازات سے نوازا۔پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مجموعی طور پر 49 افسروں اور جوانوں نے نشان امتیاز، ہلال امتیاز اور ستارہ بسالت کی کیٹگریز میں چار شہید فوجیوں کے اہلخانہ نے اعزازات حاصل کئے۔

دوست ممالک کی دو غیر ملکی شخصیات نے بھی باوقار اعزازات حاصل کئے۔پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی شاندار خدمات پربحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر شیخ محمد بن سلمان الخلیفہ کو نشان امتیاز (ملٹری) اور سعودی عرب کے دفاعی اتاشی میجر جنرل (پائلٹ) اسٹاف عواد بن عبداللہ الزہرانی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے آپریشن ایریاز میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو ان کی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت سے نوازا۔ ایوارڈز شہداء کے لواحقین نے وصول کیے، جن میں جنوبی وزیرستان انگور اڈہ میں شہید ہونے والے میجر شجاعت حسین (30 بلوچ رجمنٹ، امکیپٹن بلال خلیل (آرمی میڈیکل کور، نوشکی، بلوچستان)،بنوں کے علاقے جانی خیل میں شہید ہونے والے کیپٹن فہیم عباس (72 پنجاب رجمنٹ، اور شمالی وزیرستان  میں شہید ہونے والے سپاہی محمد وقاص (18 فرنٹیئر فورس رجمنٹ شامل ہیں۔

صدر مملکت نے ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق (ایئر ہیڈ کوارٹرز)، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری (اے ایچ کیو)، میجر جنرل خرم نثار (جوائنٹ سروسز ہیڈکوارٹر)، میجر جنرل قمر النساء چوہدری (آرمی میڈیکل کور) کو ہلال امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میجر جنرل عرفان علی مرزا (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد رفیق ظفر (اے ایم سی)، ریئر ایڈمرل جاوید اقبال ( نیول ہیڈ کوارٹرز)، ریئر ایڈمرل محمد سہیل ارشد (این ایچ کیو)، ریئر ایڈمرل سلمان الیاس (این ایچ کیو)، ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر (اے ایچ کیو)، میجر جنرل سید خرم شہزاد (اے ایم سی)، میجر جنرل بلال عمیر (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد وسیم (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد سہیل امین (اے ایم سی)، میجر جنرل عریق الرحمان سلہریا (اے ایم سی)، میجر جنرل محمد علیم (اے ایم سی)، ایئر وائس مارشل سلمان عباس شاہ (اے ایچ کیو)، میجر جنرل محمد اویس دستگیر (جنرل ہیڈ کوارٹرز)، میجر جنرل احمد شریف چوہدری (جے ایس ایچ کیو)، ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی (این ایچ کیو)، میجر جنرل عمر احمد بخاری (جی ایچ کیو)، میجر جنرل عنایت حسین (جی ایچ کیو)، میجر جنرل کمال اظفر (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن)، میجر جنرل محمد عامر نجم (نیشنل) ڈیفنس یونیورسٹی، میجر جنرل عادل یامین (جی ایچ کیو)، میجر جنرل فہیم عامر (انٹر سروسز انٹیلی جنس)، میجر جنرل شاہد منظور (جے ایس ایچ کیو)، میجر جنرل محمد کاشف آزاد (آئی ایس آئی)، میجر جنرل تبسم حبیب (جی ایچ کیو) جنرل کامران احمد ستی (جی ایچ کیو)، میجر جنرل عادل رحمانی، میجر جنرل محمد حسن خٹک (آئی ایس آئی)، میجر جنرل محمد شجاع انور (جنرل آفیسر کمانڈنگ)، میجر جنرل ماجد جہانگیر (جے ایس ایچ کیو)، میجر جنرل اظہر وقاص (رینجرز)، میجر جنرل آصف محمود گورایہ (آرمی ایئر ڈیفنس)، میجر جنرل عاکف اقبال (آئی ایس آئی)، میجر جنرل راشد محمود، میجر جنرل محمد عرفان (جی او سی)، میجر جنرل دلاور خان (جے ایس ہیڈکوارٹر)، میجر جنرل عبدالمعید (جی او سی)، ریئر ایڈمرل محمد سلیم (این ایچ کیو)، ائیر وائس مارشل شمس الحق (اے ایچ کیو)، میجر جنرل چوہدری محمد قمر الحق نور اور ائیر وائس مارشل محمد قیصر جنجوعہ (اے ایچ کیو) کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات  سے نوازا۔