صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا  وفاقی انشورنس محتسب ریجنل آفس سکھر کا افتتاح

5

سکھر،21مارچ(اے پی پی):  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی انشورنس محتسب ریجنل آفس سکھر کا افتتاح کر دیا ہے  ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  ایک روزہ  دورہ سکھر کے  دوران آئی بی اے یونیورسٹی میں  منعقدہ ایک تقریب  میں وفاقی انشورنس محتسب ریجنل آفس کا  افتتاح کیا۔

قبل ازیں وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے مختلف عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے ادارے کی کارکردگی اور کردار پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔