ضلع سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری

30

سیالکوٹ،22مارچ(اے پی پی): ضلع سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف ٹرکنگ پوائنٹس پرمفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ دو دنوں میں شہریوں کو 69410تھیلے  مفت فراہم کئے جا چکے ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےتین ٹرکنگ پوائنٹس پر ڈبل شفٹ شروع کر دی ہے تاکہ شہری آسانی سے مفت آٹے کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔