طلباء طالبات کی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں؛وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی

5

وہاڑی ،14 مارچ (اے پی پی ): وفاقی محتسب محمود جاوید بھٹی نے  کہا ہے کہ طلباء طالبات کی نشوونما کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں،  نوجوان جب تک کھیل کے میدان اور سٹیج پر  نہیں آئیں گے، ان کی صلاحیتں باہر نہیں آئیں گی، انہی نوجوان طلبا نے ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں کامسیٹس یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس پروفیسر سلیم فاروق شوکت کے ہمراہ سپورٹس گالا  کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

 سپورٹس گالا میں رسہ کشی،کرکٹ، مٹکا ریس ودیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت کا کہنا تھا کہ کھیل طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے پڑھنے کے ساتھ ساتھ کھیل بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔