علم کے بغیرانسان نامکمل ہے،دنیابھرکےچیلنجزکامقابلہ کرنےکیلئے ہمیں اپنی نسل کوتعلیم سے روشناس کراناہوگا؛وفاقی وزیر احسن اقبال

3

نارووال،18مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسر  احسن اقبال  نے کہا ہے کہ علم کے بغیرانسان نامکمل ہے، دنیا بھر کے چیلنجزکامقابلہ کرنےکیلئے ہمیں اپنی نسل کوتعلیم سے روشناس کراناہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کے  انعقاد  کے موقع پر کیا۔احسن  اقبال نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ایسا زیورہے جسے کوئی چرانہیں سکتا، تعلیم کے بغیر کسی صورت ترقی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالجزبرائے خواتین کاشمارپنجاب کے بہترین کالجز میں کیاجاتاہے،جہاں سے سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کرکے مختلف اداروں میں بڑے بڑے عہدوں پرفائزہیں  ۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کی اساتذہ نے جس محنت ایمان داری اورلگن سےطالبات پر محنت کی ہے وہ قابل ستائش عمل ہے۔

تقریب کے آغازپر پرنسپل عظمی گردیزی  نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے وفاقی کوکالجزکے مسائل سے آگاہ کیاجس پروفاقی وزیرنے پرنسپل کو کالجزکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے اس موقع پرکالجزکی تعمیروترقی کےحوالےسےپرنسپل عظمی گردیزی اورسابق پرنسپل راحیلہ ریاض کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے سال 2021۔2022 کے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات اورسرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے۔

تقریب میں پرنسل کالجزعظمی گریزی سمیت  ڈائریکٹرکالجزعاصم عتیق،وائس پرنسپل ملیحہ وزیر،شازیہ عظمی،ثمینہ سرفراز،منزہ جبیں،مس آذکی،فرحت منظور،زہین فاطمہ،کالج میڈیاایڈوائزرمشیرعابدی،سپرٹینڈنٹ یسین بٹ،برسرعبدالحق،عبدالرحمن ،شرافت علی،محمدعلی،محمدعثمان کے علاوہ سابق ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ محمدوسیم بٹ،رانامنان،رمیش سنگھ آروڑا،بلال اکبر ودیگرمہمانان گرامی نے خصوصی طورپرشرکت کی۔