ملتان؛ریسکیو 1122  نے گٹر  میں  گرے  گدھے کو ریسکیو کر لیا

6

ملتان، 17 مارچ (اے پی پی ):بہاولپور بائی پاس چوک کے قریب ڈیرہ محمدی کے علاقہ میں ایک گدھا گٹر میں گر نے کی اطلاع ملنے پرریسکیو کمانڈ کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں بھجوا دیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو باحفاظت گٹر سے باہر نکال لیا اور علاقہ مکینوں نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی ریسکیو کرنے پر ریسکیو 1122 کی تعریف کی  اور شکریہ ادا کیا۔