نوشہرہ ورکاں؛پولیس نے بینک کیش وین لوٹنے والے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

17

نوشہرہ ورکاں، 22مارچ (اے پی پی ): سی آئی اے پولیس گوجرانوالہ نے  اڑتالی ورکاں کے قریب بینک کیش وین لوٹنے والے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے  اور ملزمان سے 9کروڑ74لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں ۔

ڈاکو شیخوپورہ کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے،ملزمان نے رقم آپس میں بانٹ کر گھر کے صحن توڑی کے گودام اور کھتیوں میں چھپا رکھی تھی،ملزمان نے واردات سے ایک ماہ قبل امیر بننے کے لیےفلم دیکھ کر واردات کا پروگرام بنایااور ایک ماہ ریکی کرکے کیش وین لوٹی۔

ملزمان پنجاب کے مختلف شہروں میں لوکیشنز تبدیل کرتے رہے انچارج سی آئی اے عنصرجاوید موہل کی قیادت میں پولیس نےپچاس کے قریب ریڈ کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔