نوشہرہ ورکاں ؛ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغذات کی  جانچ پڑتال  شروع

2

نوشہرہ ورکاں، 18مارچ (اے پی پی ): پنجاب میں 30 اپریل کو ھونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آغاز ہو  گیا ہے ۔پی پی 55 گوجرانوالہ نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی آفس میں قائم ریٹرنگ آفس میں ریٹرنگ آفیسر رانا عنصر جمیل کےدفتر میں  امیدواران  کےسکروٹنی کے لیے اوقات کار کے مطابق پیش ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی 55 میں کورنگ امیدواروں سمیت ٹوٹل امیدواروں کی تعداد 18ہے اور امیدواروں کو مختلف اوقات میں جانچ پڑتال کے لیے پیش ہونے کا وقت دیا گیا ہے ۔