اسلام آباد،14مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ، جس دوران ملک میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔