وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل کا بہاولپور کا دورہ،6 سیل سینٹر  کا قیام

2

احمدپورشرقیہ،29 مارچ(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری فری آٹا سکیم کے حوالے سے بہاولپور میں قائم فری  آٹا تقسیم سینٹرز کا دورہ کیا۔بہاولپور شہر میں 6 سیل سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ دورے میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ بھی ان کے  ہمراہ تھے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ  حکومت پنجاب کی جانب سے ہر اہل فرد کو آٹے کی فراہمی کی جائے گی۔ سیکورٹی، ریسکیو اور تمام ادارے آٹا تقسیم سینٹر پر عوامی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اور انہوں نے  فلور ملز کو فل کیپسٹی پر کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین، بزرگوں کے لئے کاؤنٹرز کو مزید فعال کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ٹیم کے آٹا تقسیم سینٹرز کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ پی آئی ٹی بی ایپلیکشن کو عوامی سہولت کے لئے مزید فعال کیا جائے گا اور انہوں نے عوام سے درخواست  کی ہے کہ سرکاری عملے سے تعاون کرے۔  بہاولپور میں اب سات لاکھ 77 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم ہوچکے ہیں۔ ضلع بہاولپور میں ڈھائی لاکھ سے زائد خاندان اب تک آٹے کی تھیلے وصول کرچکے ہیں۔ مشیر کھیل پنجاب نے آٹا تقسیم ایپلیکشن کا جائزہ بھی لیا۔

 مشیر کھیل پنجاب نے ڈرنگ سٹیڈیم، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، عیدگاہ سینٹرز کا دورہ  بھی کیا۔