وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلویز خواجہ سعد رفیق کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

3

لاہور،18مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے  ہوا بازی  اور  ریلویز خواجہ سعد رفیق نے  وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر  خواجہ سعد رفیق نے  وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلوے کے معاملات پر بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہاکہ ایوی ایشن ، پی آئی اے اور ریلویز میں عوام کو بہتر  خدمات دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

وفد میں سیف انجم، سیکرٹری ایوی ایشن، شوکت علی چیئرمین پی آئی انویسٹمنٹ لمیٹڈ، کموڈور عثمان گل ڈائریکٹر پی آئی اے شامل تھے ۔