پاکپتن؛ بابا فرید فیسٹول کے دوسرے روز کی تقریبات جاری ، مقامی فنکاروں نے جھومر پیش کیا

5

پاکپتن، 18 مارچ(اے پی پی ):پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام پاکپتن میں تین روزہ بابا فرید کلچرل فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔فیسٹول کے دوسرے روز علاقائی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شائقین کے دل جیت لئیے ، علاقائی فنکاروں نے  جھومر پیش کیا جبکہ  معروف صوفی گلوگار عرفان سحر نے اپنے سروں کے رنگ بکھیر کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

بابا فرید کلچرل فیسٹول کا مقصد بابا فرید کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا،شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔  شہریوں نے بابا فرید کلچرل فیسٹول کو حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔