پولیس مقابلہ، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

3

 

اوکاڑہ، 16 مارچ (اے پی پی): پولیس مقابلہ میں نامعلوم ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔تھانہ صدر کی حدودمیں واقع قصبہ28 ٹو ایل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کی کراس فائرنگ کے دوران نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تین نامعلوم مسلح ڈاکو عمیر نامی شہری سے واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہو گیااور ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ شروع کی رات کی تاریکی میں ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دوساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ہسپتال منتقل کردی تاحال اس کی شناخت نہ ہوسکی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر کےعلاقے کو گھیرے میں لے کرمفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سرچ  آپریشن جاری کردیا۔