پیرمحل؛چک نمبر330گ ب میں فری ڈینٹل اینڈ آئی کیمپ کا  انعقاد،مفت ادویات بھی دی گئیں

9

پیرمحل،17 مارچ ( اے پی پی): چک نمبر330گ ب میںفری ڈینٹل اینڈ آئی کیمپ کا  انعقاد کیا گیا جس میں  سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں،فری کیمپ اکرم ڈینٹل سرجری اور اکرم آئی کلینک  کے تعاون سے لگایا گیا ۔

فری کیمپ میں ڈاکٹر شہزاد افضل ماہر امراض چشم ڈینٹل سرجن ڈاکٹر فواد ندیم ڈینٹل سرجن ڈاکٹر  احمد اظہر ڈاکٹر فرقان ڈینٹل سرجن ڈاکٹر رباب ڈاکٹر عمر اکرم اور اکرم ڈینٹل سرجری  کی پوری ٹیم نے حصہ لیا ۔کامیاب کیمپ کے انعقاد پر اہل علاقہ نے اکرم ڈینٹل سرجری اور اکرم آئی کلینک کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔