گراؤنڈ آباد رکھنا نوجوان نسل کو بے راہ روی سے دور رکھنے کا زریعہ ہے؛اے ڈی ایل جینوشہرہ ورکاں رانا عنصر جمیل 

4

نوشہرہ ورکاں،17مارچ(اے پی پی):اے ڈی ایل جینوشہرہ ورکاں رانا عنصر جمیل  نے کہا ہے کہ کھیل کے گراؤنڈ آباد رکھنا نوجوان نسل کو بے راہ روی سے دور رکھنے کا زریعہ ہے جہاں گراؤنڈ آباد رہتے  ہیں  وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی  کمشنر  جنرل  رانا عنصر جمیل  نے  پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کی کھیلوں کے لیے سرگرمیاں اور دوستانہ میچز کا تسلسل جاری رکھنے کی کاوش پر کیا۔رانا عنصر جمیل نے نوشہرہ ورکاں  پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے ارکان اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ میں بطور مہمان خصوصی دلچسپ میچ دیکھا۔

دونوں ٹیموں نے دس  دس اوور کا میچ تحصیل  سپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا  پریس کلب ٹیم کے کپتان میاں عمران بشیر اور میونسپل کمیٹی ٹیم کے کپتان میاں رضوان علی تھے اور دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور حاضر شائقین کی داد لیجبکہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین پر مشتمل ٹیم واضع برتری سے فاتح قرار پائی اور مہمان خصوصی رانا عنصر جمیل سے دونوں ٹیموں نے ونر رنر ٹرافیاں وصول کیں۔