ہرنائی؛ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد دین نے بیڈمنٹن سنگل ڈبل گیم کا افتتاح کردیا

31

ہرنائی،05مارچ(اے پی پی):پہلا بلوچستان گیمز 2023 کوالیفائنڈ راونڈ ڈسٹرکٹ ہرنائی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد دین نے بیڈمنٹن سنگل ڈبل گیم کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر سپورٹس آفیسر محمد دین ترین نے کہا کہ بیڈمنٹن کے علاوہ کرکٹ ،فٹبال، شوٹنگ بال اور کلچر گیمز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان گیمز کھیلوں کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ضلع میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو ڈویژن کی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا اور ڈویژن سے کامیاب ٹیمیں کوئٹہ آکر اپنے جوہر دکھائیں گی۔

محمد دین ترین نے کہا کہ ہرنائی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،ہرنائی کے کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم ہیں اور ایک شاندارفیسٹیول جاری ہے جس سے بہترین کھلاڑی نکلے گے۔