اوکاڑہ: شارٹ سرکٹ سے آگ، ریسکیو ٹیموں کی بروقت کاروائی، بازارنقصان سےمحفوظ

2

اوکاڑہ،30 مارچ (اےپی پی):حق بازار فوارہ چوک کے قریب بجلی کے کھمبے پرمیٹر کی تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا کر بڑے نقصان سے بازار کو محفوظ کردیا۔

ریسکیو1122 ذرائع کے مطابق فوارہ چوک حق بازار میں لگے بجلی کے کھمبے پر میٹر کی تاروں میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو ٹیموں نے ڈرائی کیمیکل پاؤڈر والے آگ بجھانے والے سلنڈر کی مدد سے بجلی کی تاروں کی آگ پر قابو پایا جبکہ ترپالوں اور دیگر اشیاء میں لگنی والی آگ پر پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

شہریوں  کی جانب سے بازار کو بڑی تباہی سے بچانے پر ریسکیو کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔