بلوچ اتحاد کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ریلوے کلب ملتان میں بلوچ کلچر ڈے  کا انعقاد کیا گیا

15

ملتان ،02 مارچ (اے پی پی ):بلوچ کلچر میں فنکاروں کے روایتی رقص  نے شرکا کے دل جیت لئے  بلوچ کچر ڈے کے حؤالے سے ملتان میں رنگ رنگ ثقافتی شو منعقد کیا گیا  تقریب میں بلوچی لباس اور بلوچی ڈاچی ڈانس اور دستار پہنے شرکا نے روایتی موسیقی کی دھن پر شاندار  رقص کیا  تقریب میں جنوبی پنجاب بھر سے آئے شرکا کی بڑی تعداد  بلوچی لباس میں ملبوس تھی اور ڈھول کی تھاپ  شہنائیوں کی گونج میں بلوچی جھومر نے سما باندھ دیا خوبصورت دھنوں کا تڑکا لگا تو بزرگ جوان سبھی جھوم اٹھے  اور ہر طرف ثقافتی رنگ بکھر گئےشرکا نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے کا مقصد بلوچوں کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنا ھے یہ دن محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔