بہاولنگر؛ عالمی یوم جنگلات پر پانچوں تحصیلوں میں تقریبات منعقد ، مفت پودے تقسیم کئے گئے

3

بہاولنگر،21 مارچ(اے پی پی): عالمی یوم  جنگلات کی تقریبات کا انعقادضلع بہاولنگر کی پانچوں تحصیلوں میں کیا گیا، مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج بہاولنگر میں کیا گیا۔مہمانان خصوصی میں ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی  اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا شامل تھے۔ تقریب میں   کالج کے  لان میں 1000 پودے شجر کاری کیے گئے جبکہ 2600 پودے مفت تقسیم کیے گئے ۔ تحصیل منچن آباد میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول منڈی صادق میں 1000 پودے  لگائے گئے جبکہ 3900 پودے مفت تقسیم کیے گئے۔ ۔ تحصیل فورٹ عباس گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فورٹ عباس میں 1000 پودے  لگائے گئے جبکہ 1300 پودے مفت تقسیم کیے گئے۔میڈئن ہائے وے روڈ چشتیاں پر 1000 پودے کی شجر کاری کی گئی جبکہ 1300 پودے مفت تقسیم کیے گئے۔تحصیل ہارون آباد میں میاں والا ٹوبہ   کے کمپاررٹمنٹ نمبر 01  میں 5000  پودے لگائے گئے جبکہ 1300 پودے مفت تقسیم کیے گئے۔ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کے فروغ کے لیے 9000 پودے، مفت فراہمی پودجات 10400  جبکہ دیگر سرکاری محکمہ جات  1500 اس طرح کل 20900 پودوں کی شجرکاری اور مفت تقسیم کے ٹارگٹ کا حصول بنایا گیا۔

 عالمی یوم  جنگلات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے اظہار خیال کرتے ہوئے طلبا اور طالبات کو پیغام دیا کہ اپنے نام کے پوداجات اپنے گھر، گلی ،محلے، پارکس اور اپنے کالج میں شجر کاری کریں اور ان کی مناسب دیکھ بھال کریں تاکہ پوداجات پروان چڑھنے کے بعد مثبت و سازگار ماحولیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔