جوھرآباد ، 01 مارچ(اے پی پی ):سول ڈیفنس کے عالمی دن کے حوالے سے سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کی جانب سے جوھرآباد میں پبلک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈشینل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب نے کی جو کالج چوک سے شروع ہوئی اور مین بازار سے ہوتی ہوئی سرور شہید لابیریری پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر ایڈشینل ڈپٹی کمشنر احمد صہیب نے کہا کہ شہری رضا کارانہ طور پر اس میں شامل ہو کر ٹرنینگ حاصل کرکے ڈیوٹی سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے انسانیت کی جان بچائی، سول ڈیفنس شہری دفاع کی اپ بھی ٹرنینگ حاصل کرکے انسانی جانوں کو بچا سکتے ہیں۔