خیرپور؛ سیلاب و بارش متاثرہ گھرانوں میں فی کس 3 لاکھ روپے کے چیک تقسیم

4

خیرپور،16مارچ(اے پی پی):نامور سماجی تنظیم امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع لاڑکانہ دادو شکارپور خیرپور کشمور جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے 60 بارش وسیلاب کے متاثرین گھرانوں میں فی کس 3 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کے لیے ضلع خیرپور تحصیل گمبٹ کے علاقے رپڑی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 چیک تقسیم کرنے کے بعد رہنماوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان اور اس کی ٹیم کے رضاکاروں نے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں ۔

تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول رپڑی پروفیسر محمد حنیف لاشاری تھے جبکہ امام الدین پنھور ،مولانا سید احمد شاہ، مولانا آصف علی شاہ اور دیگر نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع لاڑکانہ دادو شکارپور خیرپور کشمور جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔