جوھرآباد، 03 مارچ (ے پی پی): پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ملک محمد علی ساول اعوان کی پیپلز پارٹی مین شمولیت کے موقع پر عظیم الشان ریلی نکالی گئی جسکی قیادت جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، وزیر مملکت برائے صنعت و پیداوار تسنیم احمد قریشی ،ملک محمد علی سانول اعوان, مرکزی راہنما جناب حمید درانی اور ڈاکٹر ملک نعیم صادق اعوان ضعی صدر پیپلز پارٹی نے کی۔
جگہ جگہ ریلی کا عوام نے پرجوش استقبال کیا۔پارٹی جھنڈوں کی بہار اور فضا جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی۔خوشاب کی تاریخ میں ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے سیاسی قوت کا جاندار مظاہرہ کیا۔
پارٹی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ملک محمد علی ساول اعوان حلقہ خوشاب-1 میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا سیاسی باب شروع کریں گے جو دعوؤں اور وعدوں کے برعکس حقیقت پر مبنی ہو گا۔ اس موقع پرملک ذیشان اعوان ڈھوکڑی، ملک صغیر اعوان، ملک ناصر ریاض ڈھڈی، ودیگر رہنما پارٹی ورکر موجود تھے ۔