فیصل آباد؛وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے زرعی یونیورسٹی میں نیزہ بازی چیمپئین شپ کاآغاز کر دیا

14

فیصل آباد،05مارچ(اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نےوائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری جشن بہاراں تقریبات کے تحت 3روزہ نیزہ بازی چیمپئین شپ کاآغاز کر دیا ہے۔چیمپئین شپ میں ملک بھر سے 100سے زائد نیزہ بازی کلب حصہ لے رہے ہیں جس میں سنگل سیکشن،سیکشن آف فور اور سیکشن آف ایٹ کے مقابلہ جات منعقد کیے جا رہے ہیں۔فائنل مقابلے 7مارچ کو منعقد کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا زرعی ترقی اور دیہی ثقافت کے فروغ کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ جشن بہاراں تقریبات کا مقصد زرعی سائنسدانوں، کاشتکاروں اور انڈسٹری کے مابین مربوط روابط استوار کرنا ہے۔