خیرپور,02 مارچ(اے پی پی ) دی سمارٹ اسکول کیمپس کی جانب سے سالانہ اسپورٹس ڈے 2023 کا انعقاد، طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دی سمارٹ اسکول کیمپس خیرپور کے زیر اہتمام سالانہ اسپورٹس ڈے 2023 کا انعقاد کیا گیا، طلبا و طالبات کے علاوہ والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈایریکٹر سید رضی حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کھیل اور فزیکل ایکٹوٹی بچوں کی تدریسی نشونماء کے ساتھ ذہنی نشونماء کیلئے اشد ضروری ہے، انہوں نے کہا کے اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد بچوں کی ذہنی نشونماء میں کارگر ثابت ہونگے، تقریب میں پی آئی ڈی حیدرآباد کے افسر وشال امیر، مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ساجد مگسی و دیگر نوٹبلس نے خصوصی شرکت کی۔
فنکشن کے اختتامی تقریب میں جیتنے والے بچوں میں اسکول کی پرنسپال میڈم قدسیہ شاہ و دیگر نے جیتنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور مہمان شخصیات میں گیسٹ آف آنر کی شیلڈ پیش کر کے عزت افزائی کی۔ میڈم قدسیہ حیدر شاہ نے اس موقع پر بچوں کی محنت اور اپنی ٹیم کے کاوشوں کو سراہاتے ہوئے امید دکھائی کے مزید جستجو جاری رکھتے ہوئے ادارے کا نام اونچا کیا جائیگا۔