ملتان؛آرپی او کا مختار اے شیخ ہسپتال کا دورہ، پولیس ملازمین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے بارے تبادلہ خیال

2

ملتان ، 22 مارچ(اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری  کیجانب سے  ملتان ریجن کے پولیس ملازمین کی سہولت کے  لئے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے مختار اے شیخ ہسپتال کا دورہ  کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران و ملازمین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے بارے تبادلہ خیال کیا۔ پولیس ملازمین کی فیملیز اور ان  کے سپیشل بچوں کی سکریننگ اور علاج معالجے کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔  جنرل کیٹیگری میں بھی پولیس کے تمام یونٹس کو علاج معالجے کی سہولتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ریجنل پولیس آفیسر کا ہسپتال پہنچنے پر چیئرمین مختار اے شیخ ہسپتال فیصل مختار ، اور ڈاکٹرز اور سینئر افسران نے استقبال کیا ۔ بعد ازاں آ ر پی او کو  ہسپتال کے مختلف شعبوں ریڈیالوجی سیکشن، ایمرجنسی سیکشن، او پی ڈی سیکشن ، آ پریشن تھیٹر اور فزیو تھراپی سیکشن کا بھی معائنہ کرایا گیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے ہسپتال میں موجود تجاویز بکس میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ آ خر میں چیئرمین مختار اے شیخ ہسپتال فیصل مختار نے آر پی او کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔