ملتان؛ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد،2 سو سے زائد درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کیا گیا

17

ملتان یکم مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے شہریوں کی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے،ریونیو افسران نے 2 سو سے زائد درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ ہر ماہ کے پہلے دو روز کھلی کچہری میں ریونیو شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ، شہریوں کا ریونیو سسٹم پر اعتماد بحال کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اخلاق سے پیش آکر انکی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور ریکارڈ میں خوردبرد اور کرپشن پر ریونیو عملے کا سخت احتساب ہوگا۔

شہریوں نے عوامی خدمت کچہری میں فوری انصاف فراہمی پر اظہارِ اطمینان کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی کچہری میں شریک ہوئے۔