نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے زریعہ بہتر روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائےگا، چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی

3

کوئٹہ ،14 مارچ ( اے پی پی )۔چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی  نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے زریعہ بہتر روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائےگا ۔ ان خیالا ت  کااظہارمنگل کےروز زیرصدارت بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا اجلاس  منعقد ہوا ۔ ۔اجلاس میں خاران ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر پی پی پی موڈ کے تحت چلانے کی حتمی منظوری  دے دی گئی ۔خاران ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کو پانچ سال کی مدت کے لیےنجی شعبہ کے اشتراک سے فعال کیا جائےاجلاس  میں چیف سیکریڑی بلوچستان  نے ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی سی خاران کی فوری فعالی کے لیےتمام امور کو جلد از جلد مکمل کیا جائےاجلاس میں فیصلہ خاران ٹی ٹی سی بلوچستان کا پی پی پی موڈ کے تحت نجی شعبہ کے اشتراک کا پہلا منصوبہ ہے اجلاس میں ٹی ٹی سی خاران کو اچھی شہرت کی حامل تعلیم فاؤنڈیشن اور ہنر فاؤنڈیشن کے زریعہ چلانے کی منظوری دی گئی ۔ٹی ٹی سی خاران میں 22 مختلف ٹریڈ میں تربیت فراہم کی جاۓ گی اجلاس کو بریفنگ ۔ٹی ٹی سی خاران میں لڑکوں کے لیۓ 17جبکہ لڑکیوں کے لیے 5 ٹریڈ شامل ہیں.بریفنگ ۔صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےسیکریٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن اور پی پی پی اتھارٹی کے حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔