نوشہرہ ورکاں؛ ہفتہ صحت کے حوالےسے تین روزہ کیمپ

2

نوشہرہ ورکاں، 22مارچ (اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں ہفتہ صحت کے حوالےسے تین روزہ کیمپ لگایا گیا۔20سے 22مارچ تک تین روزہ صحت کیمپ میں ماہر معالجین اور مقامی ڈاکٹرز کی خدمات کے پیش نظر مختلف امراض میں گرفتہ مرد خواتین کے چیک اپ اور علاج معالجے  اور ٹیسٹز کے لیے کاوئنٹر بنائے گئے تھے۔

ہفتہ صحت کے حوالہ سے لگائے گئے  تین روزہ صحت کیمپ میں شوگر، ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے علاوہ ایڈز کے مرض ، مرض کی تشخیص ، ماں اور بچے کی صحت بارے معائنہ،سکریننگ کے بعد اس کے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی ۔

ہفتہ صحت کے حوالہ سے لگائے گئے تین روزہ صحت کیمپ میں خصوصاً خواتین نے علاج معالجہ کے لیے استفادہ حاصل کیا ۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر مقصود ظفر مان کا کہنا ہے کہ انکی توقعات سے بڑھ کر تقریبا 2000 افراد نے کیمپ کے مقاصد اور سہولیات  سے فائدہ لیا جو خوش آئند بات ہے۔