وزیراعظم  شہباز شریف کی سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد  مکمل کرنے کی  یقین دہانی

5

 

اسلام آباد،16مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی  یقین دہانی کراتے ہوئے  کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔

ان  خیالات کا اظہاروزیراعظم  شہباز شریف    نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   سے گفتگو  میں کیا، جنہوں نے   جمعرات کو یہاں وزیراعظم سے  ملاقات   کی ،ملاقات میں  سندھ سے متعلق امور پر  گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال  کیاگیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے  ، صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  تھر کول کے منصوبے سے نہ صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔