وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

42

اسلام آباد،29مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطحی وفد نے بدھ کو  یہاں  ملاقات کی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی  منظوری پر  مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور انکے مسائل کے حل کی فوری ہدایات جاری کیں۔