وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

9

اسلام آباد،14مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ  محمد صادق سنجرانی  نے منگل کو یہاں   ملاقات  کی ہے ، جس دوران   ملک میں مؤثر قانون سازی اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اس کی کلیدی اہمیت پر گفتگو  سمیت  ملک کی مجموعی سیاسی صورت  حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال  کیاگیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔