وزیر خارجہ بلاول بھٹو  سے یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)نادر خان  کی ملاقات

16

اسلام آباد،29مارچ  (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر)نادر خان  نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔   وزیر خارجہ نے  نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل (ر) نادر خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور  یوکرین دونوں  کے ساتھ اپنے  تعلقات  کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان  امن کی حمایت کرتا  ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔