ٹنڈومحمدخان؛شہید بابا چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی اسنیک چیکنگ

5

ٹنڈومحمدخان،01فروری(اے پی پی): ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان محمد خان زئنور نے حیدرآباد- ٹنڈومحمدخان مین شاہراہ پر شہید بابا چیک پوسٹ پر آنے جانے والی گاڑیوں کی اسنیک چیکنگ کی، انہوں نے گاڑیوں پر نصب فینسی نمبر پلیٹوں سمیت گاڑیوں کے کالے شیشے اتار کر آئندہ احتیاط کرنے کی ہدایت کی۔

 اس موقع پر ڈی ایس پی محمد خان زئنور کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی غلام نبی کیریو کی ہدایت پر گاڑیوں پر نصب فینسی نمبر پلیٹوں اور کالے شیشے اتار کر آئندہ کے لیے تنبیح کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ کسی گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ اور گاڑی کے شیشے کالے پائے گے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 محمد خان زئنور کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ کی فراہمی میں سندھ پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ سندھ پولیس سے تعاون کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔