پاکستان اور ایران نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے متعلق مشترکہ قرار داد پاس کرائی؛ڈاریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر ابوالحسن

1

کوئٹہ،15مارچ(اے پی پی ):ڈاریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر ابولحسن  مہدی نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گردی  سے پاکستان اور ایران دونوں متاثر ہے،پاکستان اور ایران نے اقوام متحدہ میں  اسلامو فوبیا کے  متعلق مشترکہ قرار داد پاس کرائی۔

کوئٹہ پریس کلب میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام بعنوان اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد میں زرائع ابلاغ کا کرادر پرسیمینار  کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں مذہبی جماعتوں کے  نمائندے، میڈیا نمائندوں سمیت دیگر مقرین نے شرکت کی۔

 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر ابولحسن  مہدی نے کہا کہ عالمی میڈیا صیہونی طاقتوں کے قبضے میں ہےپاکستان اور ایران نے یو این میں اسلامو فوبیا کے  متعلق مشترکہ قرار داد پاس کرائی،15 مارچ کو عالمی سطع پر اسلاموفیا  کے طور پر مقرر منایا جائے گا، پیغمبر اسلامﷺ اور قرآن کی توہین کرنے والے میڈیا کے پھچے امریکہ اور اسرئیلی حکومتیں ہیں، عالمی دہشت گردی سے پاکستان اور  ایران دونوں متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں میڈیا کے ذریعے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہئے،  مسلمان نوجوان  سوشل میڈیا میں اپنا کردار ادا کریں۔

 سابق صدر پی ایف یو جےشہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ میڈیا رپوٹرز  کو حقائق پر رپورٹنگ کرنا ہوتا ہے، میڈیا نمائندگان مذہب ، لسانیت نسل کو نہیں انسانیت پر فوکس کرتے ہیں ۔

دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اخلاق اور کردار کی طاقت پر پھیلا ہے، تلوار سے صرف ضرورت اور دفاع کے وقت کام لیا گیا ،دہشت گرد تنظیموں کے پیچھے غیر اسلامی طاقتیں ہیں جو مسلم ممالک میں امن قائم ہونے نہیں دے رہی ہے،اس حوالے  سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اسلامی خصوصیات کے متعلق آگائی فراہم کریں۔